عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پیرا کرکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر، آرینز گروپ آف کالجز امیر حسین لون نے منزل انسٹی ٹیوٹ اور چودھری کمپیوٹرز، راجپورہ کا دورہ کیا۔ دونوں اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹر راجن چودھری موجود تھے۔عامر نے ڈاکٹر انشو کٹاریا، چیئرمین آریئنز گروپ آف کالجز کا شکریہ ادا کیا اور فیکلٹی اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ پر، اپنی صلاحیتوں اور اپنے خوابوں پر یقین رکھیں۔ اپنے آپ کو مثبت اثرات سے گھیر لیں اور آگے بڑھتے رہیں۔ آپ کسی بھی رکاوٹ پر قابو پائیں گے اور عظمت حاصل کریں گے۔راجن چودھری نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ کا اس دورے کے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر کی کہانی نہ صرف قوم بلکہ پوری دنیا کے لیے حقیقی تحریک ہے۔ تمام طلبا کو امیر کی کہانی سے متاثر ہونا چاہیے۔ڈاکٹر گریما ٹھاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر، آرینز گروپ نے کہا کہ عامر نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے شوق کو کم نہیں ہونے دیا۔ اس کے لیے سچن ٹنڈولکر اور اڈانی گروپ نے بھی انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ ان کی تمام محنت کے بدلے چیئرمین آرینز گروپ نے انہیں آرینز کا برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیا۔ 1990 میں بجبہاڑہ میں پیدا ہونے والے عامر کو ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کے دونوں بازو ضائع ہو گئے۔ کرکٹ کے بادشا ہ ، سچن ٹنڈولکر نے عامر حسین کو انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کی پہلی گیند کھیلنے کی دعوت دی ۔