عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر میں ملازمت کے خواہشمندتعلیم یافتہ نوجوانوں کو سنہری موقع فراہم کرتے ہوئے آرینز گروپ آف کالجز 22 فروری کو ایڈمز ایپل،ہوٹل شیزا آبی گزرلالچوک اور زنانہ کالج اننت ناگ میں بھرتی مہم شروع کررہا ہے۔ خواہشمند افراد آرینز کی ویب سائٹ یعنی www.aryans.edu.in پر رجسٹریشن کے لیے [email protected] پر اپنے سی وی بھیج سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آرینز کشمیر سے باہر صرف ایک کیمپس ہے جہاں 2000 سے زائد کشمیری طلباء زیر تعلیم ہیں۔ ملازمت یا داخلہ سے متعلق سوالات کیلئے امیدوار ان نمبرات8427022288(مدثر)،8054899888( رئیس) ، 8054699888( جہانگیر)اور 8054499888( شاہد)سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انجینئرنگ، لاء ، نرسنگ، فارمیسی، پیرامیڈیکل، فزیوتھراپی، مینجمنٹ کے طلباء کو پڑھانے کے لیے ڈائریکٹر، پرنسپل، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت تقریباً 50 اسامیاں پْر کی جائیں گی۔ دیگر اسامیوں میں ایڈمنسٹریٹر، آفس سپرانٹنڈنٹ، چیف سیکورٹی آفیسر، سوشل میڈیا ایکسپرٹ، فائنانس آفیسر، لائبریرین، پی آر او، سینئر اکاؤنٹنٹ، اکاؤنٹنٹ، آڈیٹر، کلرک، کیشئر، آفس اسسٹنٹ وغیرہ شامل ہیں۔