سرینگر //آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ نے’ بھارت کھڑے ہوجاﺅ، بھارت شروع کریںگے‘ موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا جس میں” بھارت شروع کریں، بھارت کھڑے ہوجاﺅ“کو ٹیکنیکل ایجوکیشن میں لاگو کرنے میں آنے والے مشکلات اور مواقعوں پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقعے پر ائے آئی سی ٹی ای ، وائس چیرمین ڈاکٹر ایم پی پونیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وویک اتارے، آئی ائے ایس (سبکدوش)، مصنف اور مبلغ ڈاکٹر ایم ایس گوگھے، ریجنل آفیسر ائے آئی سی ٹی ای، چندی گڑھ کے ایس باٹیہ، پپکارڈ کے بانی اور سی ای او ایس چرنجیت سنگھ، نائب صدر سٹارٹ اپ ایکسلیریٹر چیمبر آف کامرس( ایس ائے ائے سی) بھی موجود تھے اور چیرمین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے بطور مہمان ذی وقار حصہ لیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پونیہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ائے آئی سی ٹی ای نے 78کروڑ روپے مختلف سرکاری اور نجی کالجوں کو فراہم کئے ہیں جبکہ سال 2018اور 2019میں ان کالجوں کو مزید رقومات وگزار کی جائیں گی۔تقریب پر وویک اتارے اور پپکارٹ کے بانی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے ایس باٹیہ نے بھی خطاب کیا ۔