عظمیٰ نیوز سروس
چندھی گڑھ//آرینز کے اہتمام سے مقامی آرٹ گیلری میں رابطہ 2.0مشاعرہ کا انعقادکیا یا۔رابطہ کی بانی سونیا رائے نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرینز گروپ کا ہمیشہ شاعرانہ پروگرام کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔کنوینر پروفیسر نوین نے ٹرائی سٹی میں اس طرح کے شوز کے انعقاد کیلئے ہمیشہ تعاون کرنے پر آرینز گروپ کی تعریف کی۔ آرینز گروپ کی جانب سے ڈاکٹر گریما ٹھاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے نامور شعرا نے شرکت کی جنہوں نے اپنی کمپوزیشن سے سامعین کو متاثر کیا۔مشاعرہ میں ممتاز شاعروں نے اپنا کلام پیشکش کیا گیا جن میں سونیا رائے ،بانی رکن اظہرالحق ساحل، نند کشور انہد، شمشیر ساحل، ریاض طارق، ورون آنند، امردیپ سنگھ، مہندر ثانی، امیر امام، مصور فیروز پور اور مکیش عالم شامل ہیں۔ ہر شاعر نے عصری موضوعات، سماجی سیاق و سباق اور ذاتی جذبات پر شایری پیش کی، جسے سامعین نے خوب سراہا۔