عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر// آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ آرینس کالج آف فارمیسی راجندرا ہسپتال پٹیالہ کے تعاون سے 9ستمبر کوعطیہ خون کا کیمپ منعقد کرے گا۔کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر ہرجندر سنگھ بیدی اے ڈی سی کریں گے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل ٹیم خون کا عطیہ دینے کیلئے رضاکارانہ اور اہل عطیہ دہندگان کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔ طلبا، والدین، فیکلٹی ممبران اور قریبی دیہات کے مقامی باشندوں کو طبی رہنمائی اور نسخہ دیا جائے گا۔ عطیات دینے والوں کو ریفریشمنٹ کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور ڈونر کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین آرینز گروپ نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آرینز گروپ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت گزشتہ 18 سالوں سے خون کا عطیہ اور مفت صحت کیمپ منعقد کر رہا ہے۔ کٹاریہ نے کہا کہ 1یونٹ خون سے ایک شخص 3زندگیاں بچا سکتا ہے اور یہ کیمپ نہ صرف بلڈ بینکوں کو خون فراہم کرتے ہیں بلکہ حاجت مند مریضوں کیلئے بھی ایک عظیم اعزاز ہیں جنہیں کثرت سے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔