عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آرینس گروپ آف کالجز، راجپورہ، نزد یک چندی گڑھ کے جے کے طلبا نے آج گھاٹ نمبر 18، ڈل جھیل، سری نگر میں 7ویں آرین شکارا ریس کا انعقاد کیا۔معروف پیرا کرکٹر عامر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جب کہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین آریئنز گروپ نے اپنی موجودگی سے تقریب کو خوب سراہا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کی۔اس تقریب میں مقامی طلبا اور نوجوانوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں کشمیر کی روایتی شکارا ثقافت کو متحرک اور مسابقتی جذبے کے ساتھ دکھایا گیا۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ آرینس ہمیشہ تعلیم کو ثقافت اور کھیلوں کے ساتھ جوڑنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف سیاحت اور مقامی ورثے کو فروغ دیتی ہیں بلکہ طلبا کے لیے یادگار سیکھنے کے تجربات بھی پیدا کرتی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیرا کرکٹر عامر نے آرینز گروپ کے اس اقدام کو سراہا ۔تقریب کا اختتام شرکا اور جیتنے والوں میں اسناد اور تعریفی ٹوکنز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔