سرینگر //آرینز کالج پٹیالہ کی جانب سے 28مارچ کو منعقد ہونے والے 45ویں روزگار میلے میں 15بڑی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جس کیلئے آرینز کالج کی وئب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی بھارت اور دیگر ریاستوں میں لوگوں نے پہلے ہی روز گار میلے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔ میلے میں B.Tech, MBA, BBA, BCA, BA, B.Com, M.Tech, Diploma, ITI, Nursing . اور دیگر ڈگریاں رکھنے والے اُمیدواروں کیلئے روز گار کے مواقع دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کے بعد یہ کالج کی ذمہ داری ہے کہ انہیں نوکری فراہم کی جائے۔ روز گار میلے میں انجینئرنگ ، میڈیکل، نرسنگ اور گریجویشن پاس اُمیدواروں کو نوکری فراہم کی جائے گی۔ آرینز گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سدھو نے کہا کہ بھارت میں بے روز گار افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ہی روز گار میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے متلاشی اور روز گار فراہم کرنے والوں کے درمیان دوری ہے اور آرینز گروپ آف کالج ان دوریوں کو کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمیدواروں کو Resume کے علاوہ 10کاپیاں فوٹوگراف ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آرینز کالج کی طرف سے منعقد کئے گئے 44روزگار میلوں کو 8ہزار کمپنیوں نے حصہ لیا اور 10ہزار اُمیدواروں کو روز گار فراہم کیا گیا ۔