سرینگر //آرینز کالج آف انجینئرنگ راجوپورہ چندی گڑھ میںشاہد الاسلام ساکن اننت ناگ نے آئی کے جی ،پی ٹی یو جھالندر میںبی ٹیک سول انجینئرنگ میں 83فیصد نمبرات حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے دیگر طالب علموں میں بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ (2012-16) کے بیچ سے تعلق رکھنے والے طالب علم ام دیپ سنگھ (پٹیالہ) نے 82فیصد نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔آرینز ڈگری کالج نے بی کام (5ویں) سٹوڈنٹس 100فیصد نتائج حاصل کئے ہیں۔ بی کام (5ویں سمسٹر) میں تین طلبہ جن میں پربجیت کور(کپور تھلہ) نے 78.9فیصد نمبران حاصل کرکے پہلی پوززیشن، منپریت کور(راجوپورہ) نے 76.1نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ لکمشمی(راجپورہ) نے 74.9نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے تمام طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابیوں کے پیچھے اساتذہ کی سخت محنت کارفرما ہے۔ انہوں نے بہترین نتائج حاصل کرنے پر اساتذہ اور والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔