عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر//آرینز بزنس سکول راجپورہ کے منیجمنٹ کے طلباء نے آئی کے گجرال پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی، جالندھر کے تحت آرینز کے ذریعہ منعقدہ امتحانات میں کالج کا نام روشن کیا۔ایم بی اے، دوسرے سمسٹر کے امتحان میں شیوانی نے 8.33 ایس جی پی اے کے ساتھ پہلی پوزیشن، سندیپ کور نے 8.20 ایس جی پی اے کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کومل پریت اور گورو سنگلا نے 7.60ایس جی پی اے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر انوراگ دھیمان، پرنسپل آرینز گروپ نے طلباء اور فیکلٹی کو سخت محنت کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آرینز کے طلباء نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں، اختراعات، ثقافتی شعبوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔