سرینگر//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کو سرحد کے آر پار تجارت کو مزید مستحکم کرنے تا،جروں کی حوصلہ افزائی اور تجارت کے عمل کی لگاتار نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار وزیرا علیٰ نے سرحد کے آرپار تجارت کو فروغ دینے کے عمل کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد ہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چند دن قبل ٹریڈ فیسلٹیشن سینٹر سلام آباد اور چکندا باغ کے تاجروں کے وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے تجارت کے عمل میں معقولیت لانے اور جعلی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی مانگ کی تھی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ایف سی سلام آباد اور چکند ا باغ میں سہولیات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تجارت کے عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔وزیر اعلیٰ نے تمام داخلہ پوائنٹس پر سنگل ونڈو نظام قائم کر نے کی ہدایت دی تاکہ مسافروں کو چیکنگ دُشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، اے ڈی جی پی سیکورٹی دلباغ سنگھ ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز شیلندر کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، سیکرٹری باغبانی ایم ایچ ملک ، آئی جی ، سی آئی ڈی اے جی میر ، ڈپٹی بارہمولہ ، ڈائریکٹر انڈسٹریز ناظم ضیاءاور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔