عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آرٹیکل 370 کو ملک کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے جمعرات کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا تھاکہ آئینی شق کو کبھی منسوخ کیا جائے گا۔کٹھوعہ میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ حکومت کی تمام 3 شاخوں نے متفقہ طور پرعارضی قانون ہٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں مذکورہ شق عارضی ہے لیکن ملک کے لیے “کینسر” کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا، راجیہ سبھا اور سپریم کورٹ کو آئین سے قانون کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا”آج خوشی کا دن ہے، آرٹیکل 370 اب آئین میں نہیں ہے، یہ ملک کے لیے کینسر تھا، آخر کار آنجہانی شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہو گیا‘‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو مرکزی حکومت نے 05 اگست 2019 کو منسوخ کر دیا تھا۔اس فیصلے پر سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے جس کی سربراہی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں چار سال سے زائد عرصے کے بعد گزشتہ سال 11 دسمبر کو کی تھی۔