سرینگر/جنوبی کشمیر میں بجبہاڑہ کے نزدیک واقع آرونی علاقے کو فورسز نے بدھ کے روز محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا جس کے دوران وہاں مظاہرین سڑکوں پر آکر فورسز کے ساتھ متصادم ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے فورسز آپریشن ناکام بنانے کیلئے اہلکاروں پر سنگباری کی۔
حکام کے مطابق فورسز نے یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
گو کہ آرونی ضلع کولگام کا حصہ ہے تاہم اننت ناگ کے نزدیک واقع ہونے کے پیش نظر حکام نے اننت ناگ ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔