عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی نے وادی کشمیر میں سیکورٹی گرڈ اور آنے والی امرناتھ یاترا 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ X پر ایک پوسٹ میں، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے پوسٹ میں کہا کہ جنرل اوپیندر دویدی کو موجودہ آپریشنل حرکیات اور وسیع تر اسٹریٹجک منظر نامے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام پر ایک مظاہرہ شامل تھا، جو فیصلہ سازی، نگرانی اور ردعمل کے طریقہ کار کو بڑھاتا ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا”جنرل اوپیندر دویدی، ، نے کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور امرناتھ یاترا 2025 کے لیے تیاریوںسے متعلق بھی جانکاری حاصل کی “۔آرمی چیف نے چنار کور کے جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ، قیام امن اور خطے میں مقامی آبادی کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے’’انہوںنے فیصلہ کن انسداد دہشت گردی آپریشنز اور اقدامات کے ذریعے امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے چنار کور کے تمام رینکوں کی تعریف کی جس کا مقصد خطے کی ترقی اور مقامی آبادی کی بہتری ہے،” ۔