یو این آئی
پیرس/پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں آرسنل کو 2-1 سے شکست دے کر 3-1 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسری بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوگیا۔بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں آرسنل کو واپسی کرنے اور میچ کا رخ موڑنے کے کئی مواقع ملے لیکن پی ایس جی کے گول کیپر جیانلوگی ڈوناروما نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔خطابی مقابلی پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اطالوی کلب انٹر میلان کے درمیان کھیلا جائے گا۔