نئی دہلی// سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ آدھار کی لازمیت کے معاملہ میں عبوری راحت کی درخواست پر کل دوپہر دو بجے سماعت کرے گی۔عرضی گذاوں- شانتا سنہا اور کلیانی مینن کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ (اے وآر) نے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے کیس کاخاص طور سے ذکر کیا۔جسٹس مشرا نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت کل شام دو بجے کی جائے گی۔ گذشتہ سات دسمبر کو چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس ہفتے آئینی بنچ قائم کر دیں گے ۔قابل غور ہے کہ گذشتہ سات دسمبر کو معاملہ کے خصوصی ذکر کے دوران اٹارن¸ جنرل کے . کے . وینو گوپال نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت کی آدھار لنکنگ کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2017 سے بڑھا کر 31 مارچ 2018 کرے گی۔اٹارنی جنرل نے اگرچہ واضح کیا تھا کہ موبائل نمبر کو آدھار سے منسلک کرنے کی آخری تاریخ چھ فروری 2018 سے آگے نہیں بڑھائی گئی۔