سرینگر//آج یعنی29دسمبر بروز منگل کو کشمیر یونیورسٹی کے تحت منعقد ہونے والے سبھی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ایم وائی بٹ کے مطابق آج منعقد ہونے والے امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور یہ شیڈول کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔
انہوں نے تاہم وضاحت کی کہ اگر کوئی اُمیدوار موسم کی خرابی کے باعث آج منعقد ہونے والے امتحانات میں شامل نہ ہوسکے تو ایسے اُمیدواروں کا بعد میں الگ سے امتحان لیا جائے گا۔