سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ جمعہ کی شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کی وجہ سے کہیں برف باری تو کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ موسم کی یہی صورتحال 13 دسمبر تک جاری رہ سکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔