سرینگر /اشفاق سعید /محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ آج سے 26اکتوبر تک وادی میں بارشوں اور برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس بیچ موسم خشک رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ 22اکتوبر کو اگرچہ موسمیاتی سسٹم ابر آلود مطلع مطلع دکھا رہا ہے تاہم اس کا اثر نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے البتہ شبانہ درجہ حرارت میں دھیرے دھیرے گراوٹ آئے گی ۔ ترجمان کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں میں سرینگر سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں 59.2اور سرینگر میں 20.9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔