اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ علاقے میں قایم ایک دارالعلوم آتشزگی کی واردات میں خاکستر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم اشاعت العلوم حالن میں پیر کے روز اچانک آگ نمودار ہوئی، اس بیچ محکمہ فائر سروس عملہ کو مطلع کیا گیا تاہم ویری ناگ میں سڑک کے کنارے غیر ضروری پارکنگ کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑی کچھ دیر کے لئے جام میں پھنس گئی اور جب تک گاڑی جائے واردات تک پہنچتی، عمارت مکمّل طور پر خاکستر ہوگئی۔
ویڈیو: عارف بلوچ