ڈورو//ڈوروکے اُجرو نامی گاﺅںمیں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ہیں ،جس کے سبب افراد خانہ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔اتوار شام دیر گئے سرینگر جموںشاہراہ پر آباد بستی اُجرو ڈورو میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََکئی رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگ و محکمہ فائر سروس عملہ آگ بجھانے کے کام میں جٹ گیا تاہم آگ پر فوراََ قابو نہیں پایا گیا جس کے بعد قاضی گنڈ اور اننت ناگ سے مزید آگ بجھانے والی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ گئیں اورآگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم اس دوران غلام حسن ایتو اور گل محمد نامی افراد کے دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے ۔