عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں رونما ہوئی آگ کی الگ الگ وارداتوں میں دو رہایشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے جن میں لاکھوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر و ایتوار کی درمیانی شب کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوئی ۔لوپارہ میں انوپ کمار ولد لکشمی چند کے مکان میں رات گیارہ بجی اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی پیٹ میں لیا۔ جب تک مقامی لوگ پولیس و فوج نے بچائو کاروائی عمل میں لائی تب تک رہایشی مکان مکمل طور جل کر خاکستر ہوچکاتھاجس سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوئی۔آگ کی دوسری واردات ایتوار کی صبح کشتواڑ کے چیرہاڑ علاقےمیں رونما ہوئی جس میںمحمد اقبال ولد غلام مصطفیٰ ملک کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم بروقت بچاو کاروائی عمل میں لاکر آگ پر قابو پایاجاسکا۔