سرینگر// ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی برسی پر لبریشن فرنٹ دفتر آبی گزر میں عطیہ¿ خون کا ایک کیمپ منعقد کیاگیا جس میں فرنٹ کے قائدین، اراکین کے علاوہ چند خواتین اور طلاب نے بھی شرکت کی۔ حمید بلڈ بینک کے اہتما م سے منعقدہ اس کمیپ کی نگرانی خود لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کررہے تھے ۔یہ کیمپ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر یاسین ملک نے کہا کہ عطیہ خون کا یہ کیمپ انسانیت نوازی کی دلیل ہے اور اس کا انعقاد ہر سال ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کےلئے کیا جاتا ہے۔انہوں نے خونکا عطیہ دینے والوں کی سراہنا کی۔