سرینگر/جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی آخری رسومات میں جمعہ کو ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو سخت پابندیوں کے باجود ذاکر کے آبائی گائوں ،نور پورہ ،ترال پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ذاکر کو گذشتہ شام فورسز نے جنوبی کشمیر میں ترال کے ڈاڈہ سرہ علاقے میں ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے نور پورہ پہنچنے کیلئے پولیس و فورسز کی نظروں سے بچنے کیلئے کھیت کھلیانوں کی راہ اختیار کی تھی کیونکہ حکام نے علاقے میں سخت پابندیاں عاید کرکھی ہیں۔
حکام نے سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میں بھی سخت پابندیاں عاید کررکھی ہیں تاکہ ذاکر کو جاں بحق کئے جانے کیخلاف ممکنہ مظاہروں کو روکا جاسکے۔