اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی یو ایس ٹی) سے وابستہ اسٹاف ممبران اور طالب علموں نے سوموار کو یونیورسٹی احاطے میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ایک کمسن بچی کی آبرو ریزی کے سانحہ کیخلاف احتجاج کیا۔
اس پر امن احتجاجی مظاہرے میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
مظاہرہ کرنے والے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے مجرم کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔