عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//16ویں انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ فیڈریشن (آئی ڈی بی ایف) ورلڈ ڈریگن بوٹ ریسنگ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ظہور احمد، زین العابدین اور کوچ فاروق احمد بٹ نے سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اس ممکنہ کھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف امور کے بارے میں سیکرٹری کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے اپنے تجربات بھی بتائے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کے ریونگ پٹایا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیتے ہیں جن میں ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔فاروق احمد بٹ 19 ویں ایشین گیمز 2023 ہانگزو چائنا میں ڈریگن بوٹ ایونٹ میں ٹام جوزف کے ساتھ بین الاقوامی ٹیکنیکل آفیشل کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔س
یکرٹری نے فاروق احمد بٹ کو شاباش دی اور ایشین گیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نیز، ہندوستانی ٹیم نے 14ویں ADBF ایشین ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ، 2022 میں فاروق احمد بھٹ اور کیرالہ کے ریگی کے ایس کی کوچنگ میں دو کانسی کے تمغے جیتے تھے۔