ڈھاکہ/ آئی سی سی خاتون ٹی -20 ورلڈ کپ اور گزشتہ کچھ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹ ٹیم کے منیجر کی ذمہ داری سنبھالنے والے بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر جاوید عمر ٹیم کی اہم معلومات لیک کرنے کے الزام میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ آئی سی سی کی طرف سے ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل کے کسی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ساتھ نہ رکھا جائے ۔ ہمارے لئے یہ بہت مایوس کن ہے ۔عمر کی سرگرمیاں آئی سی سی کے حکام کی مسلسل تفتیش کے دائرے میں تھیں اور ان کے خلاف کافی ثبوت جمع کرنے کے بعد بورڈ نے بی سی بی سے انہیں باہر کرنے کی اپیل کی۔بنگلہ دیش کے سابق اوپنر جاوید عمر نے 40 ٹیسٹ میچ اور 59 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔یو این آئی