Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کےلئے دگنی فنڈنگ کا اعلان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ماضی کے برعکس دگنی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے جب کہ خواتین کے یہ میچ پہلی مرتبہ بال ٹو بال ٹی وی پر بھی نشر کیے جائیں گے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور ویلز میں جون سنہ 2017 سے شروع ہونے والے خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو ملین ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ سنہ 2013 میں یہ رقم صرف دو لاکھ ڈالر مقرر کی گی تھی۔اس ٹورنامنٹ کے دس میچ ٹی وی پر لائیو نشر کیے جائیں گے جب کہ 11 میچز کو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر آئی سی سی کے سربراہ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا 'اس موسم سرما میں منعقدہ ورلڈ کپ خواتین کی کرکٹ کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہو گا۔ دنیا بھر میں خواتین کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور ہم چاہتے ہے کہ کرکٹ اس کا محور ہو اور خواتین کرکٹ سب کے لیے ایک مثال بنے۔'انھوں نے مزید کہا 'تبدیلی ایک رات میں نہیں آ سکتی تاہم خواتین کا کھیل کرکٹ کے عالمی فروغ کے لیے بہت اہم ہے۔ اس برس کے اوائل میں ہونے والے خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ راو¿نڈ کی جھلکیاں 18 ملین افراد نے دیکھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کی کرکٹ میں لوگوں کو دلچسپی ہے۔ خواتین کی ٹیمز کا مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے اور یہی شائقین دیکھنا چاہتے ہیں۔'ریٹائرڈ خواتین کھلاڑی، خواتین کے کرکٹ کی کوریج میں اضافہ کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔اس سلسلے میں برطانیہ کی سابق کپتان شارلیٹ نے کہا 'میں بہت خوش ہوں کہ میں آئی سی سی کی کرکٹ کامینٹری کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ برطانیہ میں زبردست کرکٹ ہونے والی ہے۔ مجھے برطانیہ کی ٹیم کی سربراہی کرنے کی خوشی بھی یاد ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس مرتبہ میں کامینٹری کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں۔'اس برس 24 جون سے لے کر 23 جولائی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے سنہ 2013 میں کھیلے جانے والے عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ڈربی میں 25 جون کو ہونے والے اپنے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہو گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے دو جون کو برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں بی بی سی کی نامہ نگار ارم عباسی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان سنا میر نے کہا 'آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے اور سرہانے کے سلسلے میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔'ہم آئی سی سی کے شکر گزار ہیں کہ وہ خواتین کھلاڑیوں پر نہ صرف توجہ دے رہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے بھی شکرگزار ہیں جو خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لیے جستجو کر رہے ہیں۔'خیال رہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم اس وقت ایبٹ آباد میں موجود ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?