سرینگر //آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے کل آثارِ شریف درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا اور وہاں پر زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی سرینگر ، ایس پی حضرت بل ، ایس پی ٹریفک اور دوسرے سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔انہوں نے زائرین کیلئے کئے جا رہے انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اورآفیسران سے تلقین کی کہ وہ یہاں آنے والے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی سعی کریں ۔