عظمیٰ نیوز سروس
جموں//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں نے پیر کو اپنے افتتاحی لیڈرشپ بوٹ کیمپ’ ودیابرما 24‘ کے کامیاب آغاز کے ساتھ ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا۔کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ نے تقریب کا افتتاح کیا۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بوٹ کیمپ قیادت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے شرکاء کے علم میں مزید اضافہ کرے گا۔ تقریب میں نامور مقررین کے معلوماتی لیکچر سننے کو ملے۔ جموں کے معروف اداروںکے 41 شرکاء نے شرکت کی۔ اس ایک روزہ بوٹ کیمپ میں مہمانوں کی بصیرت انگیز گفتگو پیش کی گئی، جس کے بعد سیشنز سے متعلق 10 مسائل بیان کیے گئے۔ IIT جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر منوج سنگھ گوڑ نے بوٹ کیمپ کو مزیدتین سے پانچ دن کے فارمیٹ میں توسیع دینے کی تجویز پیش کی۔