سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بی آر ایم ایس ایم ای ڈی ایف او سرینگر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) سرینگر کے تعاون سے خانپورہ بارہمولہ اورمہاراج پورہ ہندوارہ میں کاریگروں کے لیے دو چھ ہفتے کے انٹرپرینیورشپ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ESDP) شروع کیے ہیں۔ حکومت ہند کی MSME وزارت اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (IICT) سرینگر کے تحت قالین سازی کی دستکاری کی بھرپور روایت کو برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے۔ MSME، حکومت ہند کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساحل علاقہ بند (IEDS) اور آئی آئی سی ٹی سرینگر کے ڈائریکٹر زبیر احمد میر نے حال ہی میں شرکاء کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کرنے کے لیے مہاراج پورہ اور خانپورہ علاقوں کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران، انہوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا، جس میں خطہ کشمیر میں قالین سازی کے منفرد دستکاری کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔