عظمیٰ نیوز سروس
جموں//بھارت کی ایک معروف نان بینکنگ مالیاتی کمپنی ’آئی آئی ایف ایل فائنانس‘ نے یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں اپنی پہلی برانچ قائم کر دی ہے، جس کا مقصد خطے میں مالی شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے قرضہ سہولیات کی فراہمی کو وسعت دینا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب رسمی مالیاتی نظام تک رسائی ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔آئی آئی ایف ایل فائنانس کو مئی 2025میں ریگولیٹری منظوری حاصل ہوئی تھی جس کے بعد اس نے جموں میں اپنی پہلی برانچ کا افتتاح کیا۔جموں کے تالاب تلو علاقے میں واقع اس برانچ کا افتتاح اروند گپتا (ایم ایل اے، جموں ویسٹ)، شیو کمار شرما( ڈی آئی جی جموںسامباکٹھوعہ رینج)، سرندر کمار(ایس ایس پی اینٹی کرپشن بیورو، سینٹرل جموں و کشمیر)اور سمیت مشرا(ہیڈ اسٹریٹیجی، آئی آئی ایف ایل فائنانس)نے کیا۔ اس موقع پر منیش میانک (ہیڈ، گولڈ لون بزنس)، رویندر یادو(ریجنل منیجر) اور ارون کمار شرما (ٹیرٹری منیجر)بھی موجود تھے۔ایم ایل اے اروند گپتا نے کہا’’یہ ہمارے خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ قرضوں تک رسائی چھوٹے کاروباریوں کیلئے نہ صرف ان کے ذاتی خوابوں کی تکمیل کا ذریعہ ہے بلکہ پورے علاقے کی معیشت کی مضبوطی کا سبب بھی بنتی ہے۔ ہم آئی آئی ایف ایل فائنانس کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔