یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان گہرے قانونی تعلقات ہیں۔جسٹس کھنہ نے ان رابطوں کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کیاکہ’’آئرلینڈ اور ہندوستان کا ریاستی پالیسی اصولوں پر مبنی ایک تاریخی رشتہ ہے۔ مزید یہ کہ یہ اصول کہ ہندوستان ریاستوں کا اتحاد ہے، آئرش آئین سے مستعار لیا گیا تھا۔ ہندوستانی آئین کا آرٹیکل 3 آئرش آئین کے آرٹیکل 5 سے ملتا جلتا ہے‘‘۔چیف جسٹس نے عدالتی کارروائی کے دوران کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئرلینڈ کی اعلی ترین عدالت کے جسٹس جیرڈ ہوگن ہمارے ساتھ ہیں۔ وہ اس سے قبل کورٹ آف اپیل میں تھے اور یورپین کورٹ آف اپیل کے ایڈووکیٹ جنرل بھی تھے۔ انہوں نے زندگی کے حق اور محفوظ بندرگاہ کے اصولوں پر فیصلے لکھے ہیں۔جسٹس کھنہ نے آئرلینڈ کے جسٹس ہوگن کا ہندوستانی عدلیہ میں خیرمقدم کیا اور قانونی میدان میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا۔ ان کا دورہ ہندوستان اور عالمی عدالتی نظام کے درمیان مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے، باہمی سیکھنے اور آئینی قانون اور انسانی حقوق کے فقہ میں تعاون کو فروغ دیتا ہے۔