عازم جان
بانڈی پورہ// گاندربل سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان ، بانڈی پورہ ضلع میں کلوسہ مسلم آباد کے قریب دریا نما نالہ مدومتی میں نہانے کے دوران طاقت ور لہروں کے آغوش میں ڈوب گیاجس کی لاش اب برآمد کر لی گئی.
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے جونہی لڑکے کو تیز بہاؤ کی آغوش میں دیکھا تو فوری طور پانی میں کود کر بچاؤ کارروائی کرتے انتھک کوششیں کی اور بالآخر پانی سے لڑکے کا بے ہوش جسم برآمد کیا گیا اور جسم سے پانی نکالنے کی کوشش بھی کی گئی.
اسی اثناء میں بانڈی پورہ پولیس بھی پہنچ گئی اور فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ہے.
ڈوبنے والے لڑکے کی شناخت شناخت نزاکت علی ولد اختر علی کے نام سے ہوئی ہے ، جوراجوری جموں کارہنے والا ہے اور ملشاہی باغ میں عارضی سکونت پذیر تھا. اس کے بھائی اور چاچا نے بتایا ہے کہ دو دن قبل ننگا باجی ملنگام عرس پر آئے ہوئے ہیں.
چنانچہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے پچھلے سال پیش آنے والے حادثے کے بعد نالہ مدومتی میں نہانے اور کناروں پر ٹہلنے اور گھومنے کے لئے پابندی عائد کی ہے تاکہ ڈوبنے کے حادثات پر روک لگ سکے