جموں //ریاستی حکومت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کوئی بھی استاد پرائیویٹ کوچنگ مراکز میں پرائیویٹ ٹیوشن نہیں کرسکتا جب تک نہ متعلقہ محکمہ سے اسے اجازت حاصل ہوئی ہوگی ۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ میڈیا میںجو اس حوالے سے خبر چھپی ہے وہ انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجازت حاصل کرنا لازمی ہے اور اسکے بعد ہی وہ چھٹی کے وقت کوئی دوسرا کام کرنے کے مجاذ ہونگے۔ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری سکولوںمیں طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے اساتذہ کی تربیت فراہم کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے میں بہتر ی لانے اور کئی فلیگ شپ پروگراموں کو شروع کیا ہے۔