سرینگر// صدرہسپتال میں اتوار کی شام مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولس کی طرف سے کی گئی شلنگ کی وجہ سے مریضوںکو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ تیمار داروں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کے باہر احتجاج کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی جس کے نتیجے میں اسپتال کے اندر بھی ٹیر گیس کا دھواں داخل ہوگیا ۔ اسپتال میں داخل مریضوں نے بتایا کہ پولیس نے اسپتال کے ایمرجنسی اور صدر دروازے پر شلنگ کی جس کی وجہ سے اسپتال کے تمام وارڈ وں میں دھواں داخل ہوگیا تھا جس کے باعث مریضوں کو سخت پریشانیوں کا سامناکرناپڑا۔