Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

،راجناتھ سنگھ کا پیغام ،پاکستان پہل کرے تو بات ہوگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی // مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پورا ہندوستان تہہ دل سے چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہوں اور اگر پاکستان پہل کرے تو اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سکھ رام سنگھ یادو کے سوال سے متعلق جنتا دل (یو) کے شرد یادو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سیتارام یچوری کے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ یادو نے سنگھ سے جب کہا کہ مرکزی حکومت صرف بندوق کے بل پر کشمیر مسئلہ کو کیوںحل کرنا چاہتی ہے ، وہ پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتی، تو راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے دہشت گردی کی حمایت ختم کرے ۔ انہوں نے کہا، "ہم پاکستان سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان بات چیت کے لئے پہلے پہل تو کرے ۔ وہ یہ تو کہے کہ وہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر لگام لگانا چاہتا ہے ۔ پورا ہندوستان تہہ دل سے چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہوں‘‘۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تین بار وہاں گئے ۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے بھی اس کی اطلاع دی کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے وہاں گئے ، اس وفد میں یادو اور یچوری بھی ساتھ گئے تھے لیکن حقیقت سب جانتے ہیں کہ وہاں سے الٹے قدم پیچھے آنا پڑا۔ سنگھ کے اس تبصرہ پر کچھ ممبران پارلیمنٹ نے اعتراض بھی کیا۔ سنگھ نے اس وقت کہا کہ وہ آج ایوان کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ جب کشمیر کے مختلف گروپوں سے بات چیت ہونی طے ہوئی تو وزیر اعلی محبوبہ مفتی خود اس کے لئے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے انہوں نے ہر قدم اٹھائے لیکن اس مسئلہ کو حکومت تنہا نہیں سلجھا سکتی، اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں کا بھی تعاون چاہئے ۔اس سے پہلے سکھرام سنگھ یادو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ۔ وہ تنہا اس کا کریڈٹ لینا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے 10 ہزار خصوصی پولیس افسر ان تعینات کئے گئے ، پانچ نئی ریزرو بٹالینوں میں 4500 لوگ مقرر کیے گئے اور مرکزی مسلح ٹیم میں 1200 لوگ مقرر کیے گئے اس کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے لئے اڑان اور اسکول کالج کے ڈراپ آؤٹ کے لئے حمایت جیسی اسکیمیں شروع کی گئیں۔ یادو نے یہ بھی بتایا کہ سرجیکل اسٹرائک سے پہلے یکم جولائی 2016 سے 30 ستمبر تک 110 دہشت گردانہ واقعات ہوئے اور 34 سیکورٹی جوان اور سات شہری ہلاک ہوئے تھے لیکن یکم اکتوبر 2016 سے 31 دسمبر 2016 تک 87 دہشت گردانہ واقعات ہوئے اور 19 سیکورٹی جوان اور چھ شہریوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب کوئی سیکورٹی جوان مارا جاتا ہے تو اس کے جسد خاکی کو باعزت طریقے سے اس کے آبائی گاؤں بھیجا جاتا ہے  اور مقامی ایم پی، ایم ایل اے کے علاوہ ضلع انتظامیہ کو بھی مطلع کیا جاتا ہے اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور شہید کے خاندان کو تقریبا ایک کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔ ویسے کسی شہید کی جان قیمت روپیوں سے نہیں لگائی جاسکتی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?