سرینگر/حکام نے سنیچر کو کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان ڈھ گیا جس کے نتیجے میں اس مکان میں رہائش پذیر ایک بزرگ خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ اُس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع ڈوڈہ کے بگار علاقے میں آج صبح پیش آیا جہاں مٹی کا ایک مکان شدید بارش کے نتیجے میں گرنے والے تودے کی زد میں آکر ڈھ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بھاری مٹی کے نیچے سے ایک بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
بعد ازاں خاتون کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جبکہ اُس کے بیٹے کا علاج جاری ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں کم و بیش25 بھیڑ بکریاں اور دیگر مال مویشی بھی دفن ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔