عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// رام بن ضلع کی راج گڑھ سڑک پر کاستی گڑھ میں ہفتہ کی شام ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ ماں اور بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کار، جس میں ایک ہی کنبے کے چار افراد سوار تھے، راج گڑھ-کاستی گڑھ سڑک پر حادثے کا شکار ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ اس کی اس کی اہلیہ اور بیٹی زخمی ہو گئیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
متوفین کی شناخت پریتم لال اور اس کے بیٹے نتن کمار کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت گور دائی اور سندیا دیوی کے طور پر ہوئی ہے، تمام کاستی گڑھ کے رہنے والے ہیں۔