Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

۱متحان کی آمد طلاب امتحان کس طرح دیں ؟

Mir Ajaz
Last updated: February 27, 2024 1:58 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

حارث حمزہ لون

ہوئے ختم اب تو ہمارے مزے کہ ہیں امتحان اپنے سر پر کھڑے
مدد کی توقع کسی سے نہیں ہوئے سارے روپوش ساتھی کہیں
کریں بھی تو فریاد کس سے کریں کسے دوست دنیا میں اپناکہیں
پڑھا جس نے وہ ہوگیا کامیاب ترقی ملی اس کو بس بے حساب
سمجھ میں یہ آیا کہ محنت کریں فقط ہم کتابوں سے اُلفت کریں
بچو!سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ زندگی بذات خود ایک امتحان ہے اور انسان زندگی بھر مختلف طرح کے امتحانوں سے گزر کر کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اکثر طلباء کافی محنت کرتے ہیں کتابیں پڑھتے ہیں ۔ خلاصے یاد کرتے ہیں اور بڑی تیاری سے امتحان میں شریک ہوتے ہیں لیکن جب نتیجہ آتا ہے تو وہ خلاف توقع ناکام ہوجاتے ہیں۔ ان کی سال بھر کی محنت رائیگاں جاتی ہے ۔ طلبہ پھر اپنی قسمت بُرا کہتے ہیں، جبکہ ایسی بات نہیں ہے ۔ طلبہ اگر غور کریں تو انہیں اس میں اپنی کوتاہی اور خامی نظر آئے گی ۔
بات دراصل یہ ہے کہ امتحان دینا بھی ایک فن ہے اور اکثر طلبہ اس فن سے ناواقف ہوتے ہیں، انہیں امتحان دینے کا طریقہ نہیں آتا ۔ امتحان کی تیاری کبھی اس وقت شروع نہ کریں جب امتحان سر پر آنے کو ہو ۔ اس عمل سے گھبراہٹ ،انتشار اور پریشانی کی وجہ سے صحیح تیاری نہیں ہو پاتی اور یہ ضرب المثل ہر کسی کو یاد ہی ہوگا کہ ’’جلدی کا کام شیطان کا ‘‘۔اس لیے ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ پہلے کُل نصاب اپنے سامنے رکھیں ۔ کاغذ اور قلم ہاتھ میں لیں اور اس بات کا تعین کریں کہ اس کتاب کو کتنے عرصے میں مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ پھر وقت کو مناسب طریقہ پر تقسیم کرکے کاغذ پر نصاب کومکمل کرنے کے لیے ہر پرچے کے لیے الگ الگ مقرر کرکے لکھیں ، اس پروگرام پر عمل کرکے امتحان کے لئے تیاری کریں ۔
امتحان کی تیاری کے معنی عام طور پر صاف پڑھنا یا رٹنا خیال کیا جاتا ہے ۔ یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے ۔ تیاری میں لکھنے کی مشق کرنا ضروری ہے ۔ اس لیے جب بھی آپ کسی سبق یا مضمون کو پڑھتے جائیں تو اس دوران اہم نکات کو نوٹ کرتے جائیں پھر کتاب بند کرکے ان نکات کی مدد سے وہی مضمون اپنے الفاظ میں لکھنے کی کوشش کریں ۔ اس طرح مطالعہ کے ساتھ ساتھ تحریر کی مشق بھی ہوجاتی ہے ۔ واضح رہے کہ مطالعے میں نظر اور ذہن کی مصروفیت ہے ۔ کیونکہ تحریر کے عمل میں ذہن کو عملی طور حاضر رہنا پڑتاہے ۔ اس طرح توجہ اور ذہنی کاوش سے مطلوبہ متن کو نوک قلم کے ذریعے صفحہ قرطاس پر لایا جاسکتا ہے ۔ تحریر کی مشق آپ کو ان خامیوں سے بھی بچائے گی جو آپ امتحان میں کر بیٹھتے ہیں مثلاً املا کی غلطیاں ، تذکیر و تانیث کی غلطیاں ، صیغہ اور زمانے کی غلطیاں ، سوال کا مقصد نہ سمجھنے کی غلطی اور عبارت کی بے ربطی وغیرہ ۔
امتحان کا وقت ایک آزمائش کا وقت ہوتا ہے ۔ یہ دیکھا گیا کہ اچھے اور ذہین طلبہ پر بھی امتحان کے وقت گھبراہٹ طاری ہوتی ہے۔ اس اضطراب اور گھبراہٹ میں وہ لکھنا کچھ چاہتے ہیں اور لکھ کچھ جاتے ہیں۔ حافظہ جواب دے جاتا ہے اور ذہن بھی کسی حد تک بیکار ہوجاتا ہے ۔ امتحان کے موقع پر سب سے پہلی اور اہم چیز جو طالب علم کے لئے ضروری ہے وہ حاضر دماغی اور سکون قلب ہے ۔ جب کمرہ امتحان میں داخل ہو تو نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ داخل ہو ۔ دماغ پر کسی قسم کی فکر اور بار نہ ہو ۔ تازہ دم ہو کر پرچہ حل کرنے کے لئے سیٹ پر بیٹھنا چاہیے اور سوال نامہ پر لکھی ہوئی ہدایات کو بھی ذہن نشین کر لینا چاہیے۔ اُن میں سے کتنے سوالوں کا جواب آسانی سے دیا جاسکتا ہے، جو سوال یاداشت کے اعتبار سے سب سے زیادہ آسان ہوں اور جن کے متعلق دماغ میں کافی مواد ہوں سب سے پہلے اُس کو حل کرنا چاہیے ۔ کیونکہ سوالات کا بالترتیب حل کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے ۔ آسان سوالوں کو پہلے حل کرنا چاہیے تاکہ وقت بھی کم صرف ہو اور دماغ بھی بوجھل نہ ہو ۔ جوابات صاف ، خوش خط اور دلچسپ عبارت میں ایسے انداز ے تحریر کرنے چاہیں کہ ممتحن آپ کی تحریر کی روانی اور شگفتگی سے محظوظ ہو ۔ جوابات وقت کا اندازہ کرتے ہوئے ایسی رفتار سے لکھے جائیں کہ تین گھنٹہ میں مکمل ہوسکیں ۔ جوابات میں بے جا طوالت اور عنوان سے ہٹ کر طویل بحث بالکل نہ ہونا چاہیے ۔خیالات درست ، صاف ستھرے اور ترتیب سے ہوں ۔ جملے مختصرہوں، طویل نہ ہوں ۔ مضمون پیراگرافوں میں منقسم ہو ۔ پرچہ مکمل کر لینے کے بعد ایک مرتبہ جوابات پر نظر ثانی کرلینا بھی ضروری ہے ، تاکہ عجلت میں اگر کچھ الفاظ لکھنے سے رہ گئے ہوں تو وہ لکھے جاسکیں ۔
امتحانی سوال کا جواب لکھنے سے پہلے چند منٹ غور کر لینا چاہیے اور سوال کے لئے اشارات نوٹ کر لینے چاہیے ۔ اگر کسی مسئلہ میں ممتحن آپ سے رائے طلب کرتا ہو تو آپ کو چاہیے کہ بغیر کسی جھجک اور تامل کے اپنی صحیح رائے جو اس سلسلے میں ہو ، لکھ دینی چاہیے ۔ خواہ وہ دوسروں کی رائے کے خلاف ہی کیوں نہ ہو ، لیکن آپ کا جواب مدلل ہوناضروری ہے ۔ اس سے ممتحن آپ سے متاثر ہوگا ۔ آپ جانتے ہیں کہ ممتحن کے متاثر ہونے کے بدلے آپ کو کیا ملے گا ؟ نمبرات زیادہ اور امتیازی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
الغرض یہ کہ امتحان میں صفائی اور جوابات کی تکمیل کا پورا پورا لحاظ رکھے اور ایسی چیز نہ لکھ دیجئے کہ جس سے ممتحن کے دماغ پر بُرا اثر پڑئے ۔ اگر ہم صرف ان مشوروں پر ہی عمل کریں گے تو یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ نہ صرف ہمیں کامیابی ملے گی ،بلکہ ہم بھی بڑے بڑے ادیبوں، شاعروں کی صف میں اپنا مقام پیدا کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ہمارے امتحان کی تیاری بھی انتہائی اطمینان بخش انداز میں ہوسکے گی۔ اللہ سے یہی التجا ہے کہ وہ ہمیں ہر مقصد میں کامیاب کرے ۔ (آمین)
(لکچرار اُردو۔رحمت آباد رفیع آباد ، بارہمولہ کشمیر)
رابطہ ۔ :9469123467
[email protected]>
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

مضامین

محرم الحرام اور سانحۂ کربلا سبق آموز

July 3, 2025
مضامین

محرم ایک عظمت والامہینہ فضیلت

July 3, 2025
مضامین

کربلا جرأت و عزیمت کا ابدی مظہر پیغام

July 3, 2025
مضامین

سیدنا حسین ؓ کی مہاجرت اور شہادت تجلیات ادراک

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?