رینگر//سائبرپولیس اسٹیشن کشمیر نے لوگوں کوKYCکے نام پر ٹھگنے والے دو افراد کاسراغ لگا کرانہیں ہارون سرینگر سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7 فون،13سم کارڈ،مختلف بینکوں کے 47 اے ٹی ایم ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، 36 فینوبینک اکائونٹ کٹ بکس،4چیک بک،6خالی چکیں،7پاس بک اور دیگر دستاویزات برآمد کرکے ضبط کئے۔ایک بیان کے مطابق سائبر پولیس کشمیر کو کے وائی سی دھوکہ دہی سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیںجن میں متاثرین سے ایس ایم ایسزاور کالز کے ذریعے بے طلب مواصلاتی رابطہ کیاجاتا تھااوران پرزوردیاجاتا تھا کہ وہ کسی دیئے گئے نمبرپرکال کرکے اپنے KYC کو اَپ ڈیٹ کریں ۔اس کے بعد متاثرین سے ان کے بینک کھاتوں سے متعلق تفاصیل حاصل کی جاتی تھیں جن میں کارڈ کی معلومات،پن،او ٹی پی، شامل ہیں۔اس کے علاوہ کوئی غیر تصدیق شدہ ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کرنے کی ہدایت بھی انہیں دی جاتی تھی۔ایسے پیغامات بھی لوگوں کو موصول ہوتے تھے جن میں انہیں دھمکی دی جاتی تھی کہ ان کے بینک کھاتے منجمد کئے جائیں گے یا بند کئے جائیں گے اگر انہوں نے ان کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔جب متاثرین اپنی معلومات سے انہیں آگاہ کرتے ،تویہ ٹھگ ان کے بینک کھاتوں تک رسائی حاصل کرکے ان کے بینک کھاتوں کا صفایا کرتے۔سائبر پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ لوگوں کو ان کے موبائل فون پرپیغامات بھیجے جاتے تھے کہ وہ اپنے کے وائی سی کو اَپ ڈیٹ کریں ۔جب سادہ لوح صارفین ان کی ہدایات پر عمل کرتے اوراُن کو اپنی ساری ذاتی اور مالی تفصیلات دیتے ،تووہ انہیں کسی موبائل نمبر کودس ،پندرہ روپیوں کا ریچارج کرنے کی ہدایت دیتے اورجب وہ ایسا کرتے توانہیں ان کے بینک کھاتوں سے نکالے گئے رقومات کے پیغام وصول ہوتے۔اس طرح کشمیر میں لاکھوں روپے لوگوں کے بینک کھاتوں سے ان ٹھگوں نے چرالئے تھے۔پولیس نے ان شکایات کے موصول ہونے کے بعد ایف آئی آرزیرنمبر19/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی۔دوران تفتیش سائبر پولیس نے دوافراد کاسراغ لگایا جن کی شناخت محمدحنزلہ بیگ ولدمحمدشفیع ساکن کورٹ روڈ وائلوکوکرناگ اورمحمدرجب خان ولد علی محمدساکن وائی راد کوکر ناگ کے طور ہوئی ہے اور انہیں پولیس نیوتھیدہارون میں کرائے کے ایک مکان سے گرفتار کیا۔کیس کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔