ممببی //مہاراشٹر کے نالاسوپارا علاقے میں ایک بزرگ شخص کے پاس تقریباً80 کروڑ روپئے کا بجلی کا بل آیا ہے۔ اس بل کو دیکھنے کے بعد66سالہ گنپت نائک کی طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ اس بات پر حیران ہوئے کہ لاک ڈاؤن میں ان کی چکی بند ہونے کے باوجود یہ بل کیسے آیا۔ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد 66 سالہ گنپت نائک اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) نے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی اور اس بل کی اصلاح کردی گئی۔
یو پی ایس سی: آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کی امیدیں ختم
سپریم کورٹ کا راحت دینے سے انکار