کویندر گپتا(نائب وزیر اعلیٰ)
انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹرانسپورٹ
عبدالرحمن ویری
دیہی ترقی و پنچایت راج
سید محمد الطاف بخاری
خزانہ، محنت و روزگار اور پھولبانی
غلام نبی لون
مال
بشارت بخاری
باغبانی، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور
چودھری ذوالفقار
تعلیم، حج و اوقاف اور ٹرائبل امور
نعیم اختر
تعمیرات و کلچر
عمران رضا انصاری
انفارمیشن و ٹیکنالوجی، تکنیکی و اعلیٰ تعلیم
جاوید مصطفیٰ میر
آفات سماوی، امداد ،بازآبادکاری و تعمیر نو
محمد خلیل بند
زراعت
محمد اشرف میر
امور صارفین وعوامی تقسیم کاری
ستپال شرما
مکانات و شہری ترقی
سنیل کمار شرما
بجلی
راجیور جسروٹیہ
جنگلات و ماحولیات
دیوندر کمار منیال
صحت و طبی تعلیم
وزرائے مملکت
ظہور احمدمیر
جنگلات، انمل و شیپ ہسبنڈری، کاپوریٹیو، فشریز، پی ایچ ای، ایری گیشن و فلڈ کنٹرول و ٹرانسپورٹ
اجے نندا
عوامی تقسیم کاری، خزانہ و پلاننگ، قانون و انصاف، امداد و بازآبادکاری، محنت، زراعت، باغبانی و پھول بانی
شکتی راج
تعلیم، تکنیکی تعلیم ، سیاحت، دیہی ترقی، یوتھ سروسز، مال و کلچر
یوگیش سگوترہ
جموں // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزارتی کونسل میں پیرکے روز بڑے پیمانے میں تبدیلیاں لائی گئیں۔ ریاستی گورنر وین این ووہرا نے اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا سمیت آٹھ اراکین کو وزارتی کونسل میں حلف برداری تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ کویندر گپتا ریاست کے نئے نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ پی ڈی پی کی طرف سے ایک سابق وزیر مملکت کی وزارتی کونسل میں واپسی کردی گئی۔ یہ تین سالہ قدیم پی ڈی پی ، بی جے پی مخلوط حکومت کی کابینہ میں اب تک کا سب سے بڑا پھیر بدل ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو ، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، پی ڈی پی وزراء اور بی جے پی لیڈران نے شرکت کی۔ بی جے پی کی طرف سے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، وزیر صحت وطبی تعلیم بالی بھگت اور وزیر مملکت پریا سیٹھی کی وزارت کونسل سے چھٹی کردی گئی جبکہ پی ڈی پی کی طرف سے قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان کو وزارتی کونسل سے باہر کیا گیا۔ بی جے پی کی طرف سے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ سنیل شرما کو کابینہ درجے کے وزیر کی حیثیت سے وزارتی کونسل میں شامل کیا گیا۔ بی جے پی کی طرف سے وزارت کونسل میں شامل کئے جانے والے پانچ نئے چہروں میں پارٹی ریاستی صدر و ممبر اسمبلی جموں ویسٹ ست شرما، اسمبلی سپیکر و ممبر اسمبلی گاندھی نگر کویندر گپتا، ممبر اسمبلی سانبہ دیویندر کمار منیال، ممبر اسمبلی کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ اور ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پاریہار شامل ہیں۔ یہ سبھی پانچ بھاجپا وزراء گذشتہ اسمبلی انتخابات میں پہلی بار جیت حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ کویندر گپتا بی جے پی سینئر لیڈر نرمل سنگھ کی جگہ پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی کی طرف سے کویندر گپتا، ست شرما، سنیل شرما، راجیو جسروٹیہ اور ڈی کے منیال نے بحیثیت کابینی وزراء جبکہ شکتی پریہار نے بحیثیت وزیر مملکت حلف اٹھایا۔ پی ڈی پی کے خلیل بندھ اور اشرف میر نے بھی بحیثیت کابینی وزراء حلف اٹھایا۔ تاہم بی جے پی کی طرف سے کسی خاتون لیڈر کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی ڈی پی کی طرف سے سینئر وزیر عبدالحق خان کی کابینہ سے چھٹی کی گئی جبکہ ممبر اسمبلی پلوامہ محمد خلیل بندھ کو نئے چہرے کے طور پر شامل کیا گیا۔ ممبر اسمبلی سونہ وار محمد اشرف میر کو ایک بار پھر وزارتی کونسل میں شامل کیا گیا۔ محمد خلیل بندھ کو کابینہ میں شامل کرکے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کو وزارتی کونسل میں نمائندگی دی گئی۔ ممبر اسمبلی راجپورہ (پلوامہ) ڈاکٹر حسیب درابو کو گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر پر ایک بیان کی وجہ سے کابینہ سے باہر کردیا تھا جس کے نتیجے میں ضلع پلوامہ کی کابینہ میں نمائندگی ختم ہوگئی تھی۔ حلف اٹھانے والے 8 وزراء میں سے خلیل بندھ نے اردو، کویندر گپتا، ست شرما، دیویندر منیال اور سنیل شرما نے ہندی اور محمد اشرف میر، راجیو جسروٹیہ اور شکتی پریہار نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا۔ حلف برداری تقریب کے دوران کنونشن سنٹر میں موجود بھاجپا لیڈران و کارکنوں کی جانب سے متعدد ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے گئے۔ مشمولات (یو این آئی)
آج احتجاجی ہڑتال کی جائے:مزاحمتی قائدین
سرینگر //مشترکہ مزاحمتی سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دربہ گام پلوامہ میںپیش آئے سانحہ کیخلاف آج یکم مئی بروزمنگل کو کشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں جاری مار دھاڑ نہتے افراد کیخلاف فورسز کی جارحانہ کارروائیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ اس پورے علاقے کو فوج اور فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اورسرکاری فورسز اپنے کو حاصل بے پناہ اختیارات کے بل پر جب چاہیں اور جسے چاہیں اپنے تشدد کا نشانہ بنا سکتی ہے۔قائدین نے پلوامہ میں ایک عسکری معرکہ کے دوران جاں بحق ہوئے سمیر احمد ، عاقب وانی اور ایک کمسن طالب علم شاہد اشرف ڈار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بلند نصب العین کی خاطر دی جارہی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔قائدین نے دربہ گام پلوامہ میں پیش آئے واقعے اور معرکہ آرائی کی آڑ میںسرکاری فورسز اور فوج کے ہاتھوں ایک نہتے کمسن طالب علم کو شہید کئے جانے اور بلٹ اور پیلٹ کا بے تحاشہ استعمال کرکے درجنوں نہتے افراد کو زخمی کئے جانے کی مذمت کی۔