سرینگر//وادی کے149 بلدیاتی وارڈوں میں8اکتوبر کو پہلے مرحلے میں منعقد ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر ریکارڑ69امیدواروں کو ووٹنگ کے مرحلے سے نہیں گذرنا پڑے گا۔جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ30، وسطی کشمیر میں24اور شمالی کشمیر میں15 امیدوار انتخابی دوڑ میں کسی بھی امیدوار کا مقابلہ نہیں کریں گے۔
شمالی کشمیر
محکمہ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق یہ صورتحال جنوب سے لیکر شمال تک ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیرمیں کپوارہ میونسپل کمیٹی کے13وارڈوں میں پہلے مرحلے میں منعقد ہونے والے انتخابات میں2 امیدوار بلا مقاملہ کامیاب ہونگے، جبکہ ہندوارہ میونسپل کمیٹی میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 6ہے۔ بانڈی پورہ کے 17 بلدیاتی وارڈوں میں ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگا،جبکہ دیگر وارڈوں میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ بارہمولہ میونسپل کونسل کے21وارڈوں میں پہلے مرحلے میں منعقد ہونے والے انتخابات میں 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔اس
طرح شمالی کشمیر میں مجموعی طور پر 15امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے،جبکہ مجموعی طور پر 135 امیدوار انتخابات کے پہلے مرحلے میں قسمت آزمائی کرینگے۔واضح رہے کہ شمالی کشمیر میں پہلے مرحلے میں67بلدیاتی وارڈوں کا انتخاب منعقد ہونے جا رہا ہے۔
وسطی کشمیر
وسطی کشمیر میں صورتحال اس سے مختلف نہیں،جہاں پہلے مرحلے میں 24 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔کی بڈگام میونسپل کمیٹی میں13 وارڈوں میں9امیدوار جبکہ چاڈورہ میونسپل کمیٹی میں13بلدیاتی وارڈوں میں8اور خان صاحب میونسپل کمیٹی میں7بلدیاتی وارڈوں میں7امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر میں36بلدیاتی وارڈوں پر34امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
جنوبی کشمیر
جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ30امیدوار8اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔ جنوبی کشمیر میں مجموعی طور پر49بلدیاتی وارڈوں میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہونگے،جس کے دوران49وارڈوں میں38امیدوار میدان میں ہیں۔ذرائع کے مطابق کولگام میونسپل کمیٹی کے13بلدیاتی وارڈوں میں5امیدوار انتخابی دوڑ میںاکیلے کھڑے ہیں،جبکہ دیوسرمیونسپل کمیٹی کے8وارڈوں میں 8امیدوار دوڑ میں ہیں،جو بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اچھ بل میونسپل کمیٹی کے8وارڈوں میں5امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔کوکرناگ میونسپل کمیٹی کے13بلدیاتی وارڈوں میں8امیدوار اور قاضی گنڈ کے7وارڈوں میں4امیدوار8اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونگے۔