سرینگر//شہر سرینگر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سیٹوں سے زیادہ بچے سکول گاڑیوں میں سوار کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سکولوں سے وابستہ 8 گاڑیوں جن میں 6 وینیں اور 2 منی بسیں شامل ہیں،کا موقع پر ہی کورٹ چالان کیا گیا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ "ہمارے پاس اس بارے میں درجنوں شہریوں نے شکایت کی تھی کہ سکول لے جانے والی گاڑیوں میں ضرورت سے زیادہ بچے بھرے جاتے ہیں جس سے سکول جانے اور آنے میں بچے ذہنی کوفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔اسی سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 سکول گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی کورٹ چالان کیا اور ساتھ ہی آیندہ کے لئے وارننگ جاری کردی ۔