بلال فرقانی
سرینگر// جموں و کشمیرکے9اضلاع میں وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت مکانوں کی تعمیر کچھوے کی رفتار سے جاری ہے۔ ان اضلاع میں گزشتہ برس اکتوبر کے اختتام تک20سے 32فیصد مکانات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع کھٹوعہ اس فہرست کے سب سے نچلے پائیدان پر ہے جہاں 31فیصد منظور شدہ مکانات ابھی تک تعمیر نہیں ہوئے۔محکمہ اقتصادیات و شماریات کی اکتوبر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے دیہی علاقوں میںمنظور شدہ23370مکانات میں15350اور شہری علاقوں میں2500میں سے2448مکانات تعمیر کئے گئے ہیں اور8032مکانات تعمیر ہونا باقی ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق ریاسی کے دیہی علاقوںمیں29687منظور شدہ مکانات میں 21373اور شہری علاقوں میں813مکانات میں سے312کا کام مکمل ہوگیا ہے اور ابھی تاہم8914مکانات ابھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ ڈی جی جی آئی رپورٹ کے مطابق ضلع گاندربل کے دیہی علاقوں میں منظور شدہ3119مکانات میں سے2258اور شہری علاقوںاور336 شہری علاقوں میں سے229مکانات کو تکمیل تک پہنچایا گیا اور 968مکانات پر کام جاری ہے۔ ڈوڈہ کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ہے جہاں 30412مکانات کو دیہی علاقوں میں تعمیر کیلئے منظوری ملی تاہم اکتوبر2024تک22955مکانات کو تعمیر کیا گیا جبکہ شہری علاقوں میں2219منظور شدہ مکانات میں947 کو تعمیر کیا اور ابھی بھی8739مکانات کو ابھی بھی مکمل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کشتواڑ میں25فیصد مکانات کی تعمیر تشنہ تکمیل ہے اورمنظور شدہ16233 مکانات میں سے12134مکانات اور شہری علاقوں میں525مکانات میں سے298مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔4326مکانات کو اکتوبر کے آخر تک مکمل نہیں کیا گیا تھا۔ادھمپور کے دیہی علاقوں میں منظور شدہ23118مکانات میں سے17500جبکہ شہری علاقوں میں945مکانات میں سے544اور پلوامہ کے دیہی علاقوں میں2621مکانات میں سے2238اور شہری علاقوں میں1298مکانات میںسے725مکانات کو تعمیر کیا گیا۔پلوامہ میں ابھی بھی966اور ادھمپور میں6019مکانات کو مکمل نہیں کیا گیا۔ محکمہ شماریات نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اور چیف ایگزیکٹیو و ایگزیکٹیو افسران میونسپل کمیٹیوں و کونسلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کولگام میں منظور شدہ5880مکانات میں سے4393اور شہری علاقوں میں1046مکانات میں سے919اور ضلع راجور ی کے شہری علاقوں میں62ہزار171مکانات میں سے48105اور شہری علاقوں میں2160مکانات میں 1595مکانات کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ کولگام میں1614مکانات اور راجوری میں14631مکانات کو ابھی بھی مکمل نہیں کیا گیا۔ رام بن میں134،سامبا میں39،سرینگر میں130،شوپیاں میں275،بانڈی پورہ میں808اور کپوارہ میں1624مکانات کو اکتوبر کے آخر تک مکمل نہیں کیا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق بارہمولہ میں بھی 1459،بڈگام میں728،پونچھ میں9062،اننت ناگ میں2998اور ضلع جموں میں3932مکانات کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔