عظمیٰ نیوز سروس
بنگلورو//صحت، تعلیم، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی پائیدار تعمیر(SCHEAM India) ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ نے جموں کشمیر ڈیری کوآپریٹو فیڈریشن (جے کے ڈی سی ایف) اور ایگرو کوآپریٹیو (ایف پی او) کے ساتھ 73 کروڑ روپئے کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جو ڈیری انفراسٹرکچر کھڑا کرنے اور ڈیری انٹرپرینیور کی ہمت بڑھانے میں مدد کریں گے۔ اسکیم انڈیا نے اپنے منفرد پروگرام ’’ادھے ۔ نئی امیدوں کی شروعات‘‘ کے ذریعے جموں، کشمیر اور لداخ کے خطہ میں اسٹارٹ اپس کے بڑھتے ہوئے بازار کے مواقع کو تسلیم کیا ہے۔کمپنی نئے کاروباریوں کیلئے اپنا مقصد، سامان اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کررہا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر چیئرمین جموں اور کشمیر ڈیری کواپریٹیو فیڈریشن لمیٹڈوکرانت ڈوگرا ، جموں کشمیر ڈیری کوآپریٹو فیڈریشن اور UNATI ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو اور سکیم انڈیا کے نکھل گوڑا کے درمیان دستخط کئے۔اس موقع پرنکھل گوڑا نے کہا کہ ’ادھے کنکلیو سٹارٹ اپ‘ جو حال ہی میں جموں میں منعقد ہوا تھا ، نے اس مفاہمت نامے کی راہ ہموار کی تھی جو ڈیری کوآپریٹو شعبہ اور FPO ایکو سسٹم کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے جس نے یوٹی میں دو تین سال کے درمیان بہت ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری کوآپریٹیو سیکٹر اور ایف پی اوز کے منفرد اسٹارٹ اپ آئیڈیاز کو وہی مالی مواقع فراہم کیے جائیں گے جو بصورت دیگر صرف انفرادی پروموٹرز کے لیے دستیاب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے کے ڈی سی ایف اپنی مہارت کے ساتھ آپریشن کے متعلقہ شعبے میں نئے اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا اور فنڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ کے ساتھ پورے شعبے کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔وکرانت ڈوگرا (چیئرمین، جے کے ڈی سی ایف) نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں کوآپریٹو سیکٹر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کی یو ٹی پر مبنی کوآپریٹیو کے انضمام کے لیے بہت ساری اسکیموں اور مواقع کی مزید تعریف کی جو پہلے دستیاب نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کے ان مواقع سے یہ شعبہ مضبوطی حاصل کر سکے گا اور کوآپریٹیو (ایف پی او) کو کھلی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے اسی طرح کے کاروباری اداروں کے برابر آنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس سے مقامی اور قومی سطح پر مدد ملے گی۔ مفاہمت نامہ راجوری پونچھ، ریاسی ادھم پور، کشتواڑڈوڈہ، بارہمولہ کپوارہ اور دیگر دور دراز مقامات جیسے علاقوں میں ڈیری اسٹارٹ اپس بنانے کے مواقع تلاش کرے گا اور جموں کشمیرکے دیہی علاقوں میں اسٹارٹ اپ کلچر کی حوصلہ افزائی میں مدد کرے گا۔ اس فنڈ کو کوآپریٹیو (FPOs) کے ذریعے مصنوعی ذہانت، گرین ہاؤس فارمنگ، ڈرون ٹیکنالوجی اور آئی او ٹی سلوشنز متعارف کراتے ہوئے کاشتکاری کے روایتی طریقوں سے سمارٹ فارمنگ کی طرف جانے کیلئے پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اجے چودھری (چیئرمین، اسکیم انڈیا ہولڈنگز) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مفاہمت نامہ جموں کشمیرکے نئے تیار شدہ فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشنز (FPO) ماحولیاتی نظام کو پلیٹ فارم اور ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے میں مدد کرے گا اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو ایک صحت مند دیہی معیشت بنانے میں مدد کرے گا۔