پرویز احمد
سرینگر //جموںمیں7نوزائد بچوں اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کیی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ادھر جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 19افراد متاثر ہوئے۔ جموں میں کمسن بچوں کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا اور ان اسپتالوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 7کمسن بچوں، ایک سینئر ڈاکٹر اور ایک حاملہ خاتون سمیت 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ 7بچوں کو شعبہ اطفال میں داخل کیا گیا جن میں 4 کو پیر کے روز گھر روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی بچوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ادھرمحکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اتوارکو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 2053ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے19افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ اتوار کو جموں صوبے میں صرف ایک کی رپورٹ مثبت آئی۔ ادھر کشمیر صوبے میں اتوار کو کورونا وائرس سے 18افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 7اضلاع میں18افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے ۔ مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں سرینگر میں 6، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں4، کپوارہ میں1،گاندربل میں4اور کولگام میں 1شخص شامل ہیکشمیر صوبے میں متاثر ین کی مجموعی تعداد3لاکھ 5ہزار 631ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433 ہے۔جموں صوبے کے رام بن ضلع میں1افراد کو مثبت قرار دیا گیا ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار 129 اورمتوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔
۔7 کمسن بچے اورمیڈیکل سپر انٹنڈنٹ کورونا سے متاثر | جموں میں الرٹ جاری،24گھنٹوں میں 19مثبت
