سرینگر//شہر سرینگر کے7 پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میںآج یعنی سنیچر کو امتناعی احکامات کے تحت پابندیاں عاید رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہاکہ امن و قانون بنائے رکھنے کیلئے شہر سرینگر میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انتظامیہ نے شہر کے7 پولیس اسٹیشنوں کے ساتھ آنے والے علاقوں میں سنیچر کے روز بھی غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر فاروق احمدلون کے مطابق خانیار، نوہٹہ ، رعناواری ، مہاراج گنج ، صفا کدل ، مائسمہ اور کرالہ کھڈ پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سنیچر کو بھی امتناعی احکامات نافذ رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔