سرینگر//مالی سال2014-15کے بعدپہلی بارجموں کشمیر بینک نے مالی سال2021-22کے دوران 501.56کروڑ روپے کا کل منافع کمایاجبکہ یہ اس سے قبل کے مالی سال کے دوران432.12کروڑ روپے تھااس طرح کی بینک کی سالانہ ترقی کی شرح16فیصدرہی جبکہ رواں مالی سال کے چوتھے سہ ماہی میںکل منافع112.20کروڑ روپے تھا۔ بینک نے اپنے سالانہ اور سہ ماہی منافع کی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں منظوری حاصل کی۔چوتھے سہ ماہی کے دوران بینک کی دیگرآمدن میں سالانہ10فیصد اضافہ درج ہوااوریہ196.45کروڑ تھی جبکہ بینک کی کل آمدن میں 7فیصد کایہ اضافہ ہوااور یہ 1121.95 کروڑ تک پہنچ گئی۔ بینک نے مالی سال 2021-22میں بینک کیلئے 1100کروڑ روپے کا سرمایہ میں اکٹھا کیااوراس سے بینک کی کارکردگی میں 12.20فیصد سے13.23فیصد کی بہتری ہوئی اوراس طرح بینک کی ترقی کیلئے سرمایہ کی دستیابی یقینی بن گئی ۔بینک کی کارکردگی پرتبصرہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹوافسر ومنیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش نے کہا ،’’اعدادوشمار اپنی کہانی بتارہے ہیں اورکہانی یہ ہے کہ ہم نے کافی وقت کے بعدیقینی طور مالی ادارے کومضبوط اورمستحکم بنایا ہے۔ہم نے بدتر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ سات سال بعد ہے جو بینک نے اپنے بیلنس شیٹ کوٹھیک کیا ہے اورسالانہ500کروڑروپے سے زیادہ کامنافع درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ استحکام اور بیلنس شیٹ ٹھیک کرنے کومنافع پرترجیح دے کرچوتھے سہ ماہی کے اعدادوشمار ہمارے عزم کوظاہر کررہے ہیں کہ ہمیں منافع کمانے کے ساتھ ساتھ بیلنس شیٹ کومضبوط کرنا ہے۔