حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی گرکیرت کور کو انڈر 17 گرلز کرکٹ چمپئن شپ کے 68 ویں نیشنل اسکول گیمز میں شرکت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس پونچھ کے کوچ پرویز ملک آفریدی نے کہامحکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پونچھ، سپورٹس کونسل یونٹ پونچھ، اور راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب کے لئے قابل فخر لمحہ ہے کہ گرکیرت کور کو انڈر 17 گرلز کرکٹ چمپئن شپ کے 68 ویں نیشنل اسکول گیمز میں شرکت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چمپئن شپ 3 فروری سے 7 فروری 2025 تک پنچکولہ ہریانہ میں منعقد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گورکیرت کور کو کولگام میں منعقدہ ٹرائلز کے دوران شارٹ لسٹ کیا گیا تھاوہ راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب کی ایک سرشار رکن ہیں جہاں وہ ریک فزیکل ٹیچرز پرویز احمد اور طلت وسیم آر ای کے فزیکل ٹیچر کی ماہر رہنمائی میں تربیت حاصل کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ٹرینیز کو اعلیٰ سطحوں پر سبقت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے کلب کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس شاندار کامیابی پر گورکیرت کور اور اس کے والدین اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔